کشمیر ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

20

اسلام آباد، 16ستمبر(اے پی پی): وزیراعظم آزاد جموں کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت نے بھرپور شرکت کی اور اتفاق رائے سے اعلامیہ جاری کیا گیا۔اے پی سی میں سابق صدر و وزیراعظم آزاد جموں کشمیر سردار یعقوب، سابق وزرائے اعظم آزاد جموں کشمیر فاروق حیدر اور عتیق احمد خان نے شرکت کی، مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر، پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری یاسین اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ بنیان مرصوص اور معرکہ حق کی کامیابی سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، کامیابی سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے ہیں،بھارت آزاد کشمیر کو بلوچستان طرز پر غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، آزادکشمیر کی سیاسی قیادت تحریک آزادی کی بھرپور حمایت کرتی ہے،مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حریت جدوجہد میں مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

21 ستمبر سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا، پہلا جلسہ 21 ستمبر راولاکوٹ اور دوسرا جلسہ 22 ستمبر باغ میں منعقد ہوگا۔