اسلام آباد،17 ستمبر (اے پی پی): سرزمین پاکستان شہداء کے خون سے سیراب اور وطن سے وفا کی ان گنت داستانوں سے بھری ہے،
بلوچستان کے ضلع لورالائی سے تعلق رکھنے والے جری فرزند کیپٹن وقار احمد نے ملک و قوم کی سرفرازی پر15 ستمبر 2025 کو ضلع کیچ میں دہشتگردوں کےخلاف لڑتے ہوئے دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا۔
کیپٹن وقار احمد شہید نے 4 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔انہوں نے اپنی جان تو قربان کر دی مگر پاکستان کے پرچم کو سرنگوں نہیں ہونے دیا ۔
کیپٹن وقار احمد شہید کے سوگواران میں والدین اور بھائی شامل ہیں۔
کیپٹن وقار احمد شہید کی قربانی ہماری آنے والی نسلوں کا تحفظ اور مشعل راہ ہے۔











