لاہور، 17 ستمبر (اے پی پی): چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )محسن نقوی سے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کی ملاقات ہوئی. ملاقات میں ایشیا کپ میں پاکستان کے بقیہ میچز اور پاک بھارت میچ کے دوران میچ ریفری کے رویہ کے حوالے سے مشاورت ہوئی.آج ایشیاء کپ میں پاکستان بمقابلہ یو اے ای میچ ایک گھنٹہ آگے کرنے کا امکان ہے۔











