اسلام آباد،23 ستمبر (اے پی پی): پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشنر جین ماریٹ نے لوک ورثہ کا دورہ کیا اور شجرکاری مہم کے سلسلے میں ایک پودا لوک ورثہ کمپلکس، شکرپڑیاں میں لگایا۔میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے برطانوی کمیشنر نے کہا کہ لوک ورثہ پاکستانی ثقافتی اقدار کی ترویج اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے برطانوی کمیشنرنے بتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔ برطانیہ موجودہ سیلاب کی صورتِ حال میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور اِس سلسلے میں ہر ممکن مدد کر رہا ہے۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت فرح ناز اکبر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ ڈاکٹر محمد وقاص سلیم بھی موجود تھے-











