لاہور، 23 ستمبر ( اے پی پی): آئی سی سی وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں شرکت کےلئے پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم لاہور سے سری لنکا روانہ ہوگئی۔
15 رکنی پاکستان سکواڈ کی قیادت فاطمہ ثناء کر رہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ ٹیم کی تیاری اچھی ہے۔ کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے ۔ فاطمہ ثناء نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے پرعزم ہیں۔











