تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی،چوری ہونے والے 10 قیمتی موبائل فونز برآمد،مالیت 5 لاکھ روپے سے زائد

24

لودھراں،24 ستمبر(اے  پی پی): تھانہ سٹی پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں چوری ہونے والے 10 قیمتی موبائل فونز برآمد کر لیے۔ ڈی ایس پی صدر عابد حسین بھلہ کے مطابق برآمد شدہ موبائل فونز کی مالیت 5 لاکھ روپے سے زائد ہے، جو اصل مالکان کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔اس کارروائی میں ایس ایچ او محمد رئیس اور سب انسپکٹر اختر ورک نے آئی ٹی ٹیم کی مدد سے اہم کردار ادا کیا۔ شہریوں نے پولیس کی بروقت کارکردگی اور قیمتی سامان کی واپسی پر شکریہ ادا کیا۔ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر وقت متحرک ہے اور جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ چوری شدہ مال کی برآمدگی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے۔