اسلام آباد، 25 ستمبر )اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ سے ایک بین الاقوامی سماجی تنظیم کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی تعاون، انسانی خدمت اور فلاحی اقدامات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے عالمی سطح پر امن اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ہمیشہ بین الاقوامی تعاون اور شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے اور حکومتِ پاکستان سماجی تحفظ، غربت میں کمی اور فلاحی پروگراموں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح اور شفافیت کے ساتھ خدمات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔مزید برآں،وفاقی وزیر نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں اور متاثرہ علاقوں میں ریلیف پیکجز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ ادارے اور صوبائی حکومتیں قریبی رابطے میں ہیں۔
ملاقات میں شریک دیگر شخصیات نے بھی اپنی تجاویز پیش کیں اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مستقبل میں انسانی خدمت، فلاحی منصوبوں اور سماجی تحفظ کے پروگراموں کو مزید بہتر بنانے کے لیے تعاون کو وسعت دی جائے گی۔











