اسلام آباد، 25 ستمبر ( اے پی پی): چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد شہر کیلئے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ممبر انوائرمنٹ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ممبر فنانس، ڈی جی انوائرمنٹ سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں انوائرمنٹ وِنگ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور دارالحکومت اسلام آباد کے بیوٹیفکش پلان پر عملدرآمد کیلئے متعدد فیصلے کئے گئے ۔ انوائرمنٹ وِنگ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے جامع روڈ میپ پر بریفنگ دی گئی ۔ انوائرمنٹ ونگ میں افرادی قوت سمیت جدید آلات کی کمی کو پورا کرنے سمیت دیگر مسائل زیر غور لائے گئے ۔چیئرمین سی ڈی اے نے انوائرمنٹ ونگ کا دیگر صوبوں کے ماڈل کا تقابلی جائزہ لیکر ایک موثر آپریٹنگ ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کی،اور اس سلسلے میں انوائرمنٹ ونگ میں آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، آپریشنل اور مالیاتی امور کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پودوں کی نگہداشت اور درختوں کی کٹائی کی روک تھام کیلئے جی آئی ایس ٹیگنگ اور بہترین مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروایا جائے، پودوں اور پھولوں کی جلد افزائش و تحفظ کیلئے جدید سپرنکلر سسٹم نصب کئے جائیں،اجلاس میں انوائرمنٹ ونگ کے عملے کو خصوصی کورسز اور ٹریننگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے نےاسلام آباد شہر کے تمام اہم داخلی نے مزید کہا کہ راستوں، لوپس اور چوراہوں کی خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جائے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایکسپریس ہائی وے، فیصل ایونیو، نیو بلیو ایریا، مری روڈ سمیت بڑے راؤنڈ آباؤٹس پر رنگ برنگے موسمی پھولوں سے سجانے کیلئے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے جائیں گے، سی ڈی اے ماڈل نرسری کے ذریعے پورے سال کے موسمی پھولوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا، محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد شہر میں وسیع پیمانے پر پھولوں کی کیاریاں تیار کی جائیں تاکہ اسلام آباد کو پھولوں کا شہر بنایا جاسکے، تمام مرکزی شاہراہوں، لوپس، گرین بیلٹس، پلوں، انٹرچینجز حتیٰ کہ داخلی و خارجی راستوں اور وسطی میڈینز کو خوبصورت لینڈ سکیپنگ اور پودوں سے سجایا جائے گا، اسلام شہر کی خوبصورتی اور ماحول کی بہتری کیلئے فرینڈز آف انوائرمنٹ مہم کا آغاز کیا جائے، فرینڈز آف انوائرمنٹ کے تحت شہر کی بیوٹیفکیشن کے حوالے سے تمام نجی اداروں اور کارپوریٹ سیکٹر کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے،بیوٹیفکیشن پلان میں پرائیویٹ و کارپوریٹ سیکٹر کارپوریٹ سوشل رسپانسیبلٹی کے تحت شہر کو خوبصورت بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔











