اسلام آباد، یکم اکتوبر )اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ریونیو کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایف بی آر کے طرزِ عمل، ٹیکس ایڈمنسٹریشن اور دیگر مالیاتی اداروں کے کردار پر تفصیلی غور کیا گیا۔کمیٹی کے اجلاس میں متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور اراکین کمیٹی کو اپنے اپنے شعبوں سے متعلق بریفنگ دی۔











