کولمبو، 1 اکتوبر ( اے پی پی): آئی سی سی وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کیخلاف میچ سے ایک روز قبل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے 3 گھنٹے تک بیٹنگ۔ باولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ جبکہ جنید خان نے فاسٹ بولرز اور طاہر خان نے سپنرز کو باولنگ بہتر کرنے کے حوالے سے گائیڈ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ عبدالسعد اور اسفند یار کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ اور فزیکل ٹریننگ کی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ کل مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔











