واشنگٹن ڈی سی،14 اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکہ کے سرکاری دورے کے پہلے دن واشنگٹن ڈی سی میں دولتِ مشترکہ کے وزرائے خزانہ کے اجلاس میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے پائیدار اور مضبوط کامن ویلتھ کے قیام کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر انہوں نے انفراسٹرکچر اینڈ فنانشل ریزیلینس ہب اور ٹیکنیکل اسسٹنس فنڈ کے قیام کی حمایت کی، جو رکن ممالک کے درمیان استعداد کار میں اضافے کے لیے قائم کیا جا رہا ہے۔ وزیرِ خزانہ نے ترقی پذیر ممالک کے لیے موسمیاتی مالی معاونت کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے Loss and Damage فنڈ کے جلد نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔











