وفاقی وزیر برائے خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب  کی  واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ جی-24 وزراء و گورنرز اجلاس میں شرکت

12

واشنگٹن ڈی سی،14اکتوبر(اے پی پی):وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ جی-24 وزراء و گورنرز اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان میں حاصل ہونے والے معاشی استحکام پر روشنی ڈالی جو ٹیکس اصلاحات، توانائی، سرکاری اداروں کی نجکاری اور انتظامی ڈھانچے میں بہتری جیسے بنیادی اقدامات سے ممکن ہوا ہے۔

انہوں نے ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان میں ٹیرف اصلاحات کے آغاز میں تعاون پر شکریہ ادا کیا، جس سے برآمدی مسابقت اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے علاقائی تجارتی راہداریوں اور عالمی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان کی اصلاحاتی پالیسیوں پر عملدرآمد کو سراہا۔