وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات

50

اسلام آباد، 16 اکتوبر  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے جمعرات کو  یہاں ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان ریلوے سے متعلق امور اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے غزہ امن معاہدے میں پاکستان کے مؤثر اور اہم کردار پر وزیراعظم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے ملک کی ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا۔