اسلام آباد، 16 اکتوبر (اے پی پی ): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا جس میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور متعلقہ اداروں سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کمیٹی کے اراکین کے علاوہ متعلقہ اداروں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔











