اسلام آباد، 17 اکتوبر (اے پی پی ): صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان کے نامزد سفیر شفقت علی خان نے ایوانِ ملاقات کی۔
صدرِ مملکت نے شفقت علی خان کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے سفارتی تجربے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافت اور عوامی رشتوں پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا پُل ہے۔
صدرِ مملکت نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان اور خطے کے امن کے لیے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی، انفراسٹرکچر، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری سے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
صدر آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی کہ نامزد سفیر شفقت علی خان دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔











