اسکواش کھلاڑی اشاب عرفان نے  کیریئر کا سب سے بڑا اعزاز جیت لیا

12

اسلام آباد،20 اکتوبر (اے پی پی): پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی اشاب عرفان نے انگلینڈ کے سام ٹوڈ کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا سب سے بڑا اعزاز جیت لیا ہے۔

 اس کامیابی کے ساتھ اشاب عرفان عالمی رینکنگ میں پہلی بار ٹاپ 50 میں شامل ہو گئے ہیں، دو سال قبل وہ عالمی رینکنگ میں 183ویں نمبر پر تھے، مگر مسلسل محنت اور عزم کے ساتھ انہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا۔

اس کامیابی پر تعیب  عرفان نے کہا کہ یہ کامیابی اشاب، ان کے کوچز اور پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے ان تمام افراد اور اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر موقع پر اشاب کی حوصلہ افزائی اور معاونت کی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے موقع دیا کہ میں ایک باصلاحیت کھلاڑی کی مدد کر سکوں اور پاکستان کے لیے فخر کا باعث بنوں۔