کراچی،22 اکتوبر(اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی درگاہ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی پر حاضری،وزیرداخلہ نے درگاہ پر پھول اور چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک کی سالمیت، استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی اور دفاع وطن کے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بزرگان دین نے دین اسلام کے لئے اپنی زندگیاں وقف کئے رکھیں، دین اسلام کے لئے بزرگان دین کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی جیسے عظیم بزرگ کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے۔











