وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان کی الوداعی ملاقات

13

‎اسلام آباد،22اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان نے بدھ کو یہاں الوداعی ملاقات کی۔

‎وزیر اعظم نے عنبرین جان کی حکومت پاکستان کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے معرکہ حق کے دوران پاکستان کا بیانیہ بین الاقوامی سطح پر مؤثر انداز  سے اجاگر کرنے کے حوالے سے ان کی بطور سیکرٹری اطلاعات و نشریات کارکردگی کو خاص طور پر سراہا۔ وزیراعظم نے ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عنبرین جان بدھ کو اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد سول سروس سے ریٹائر ہوئی ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی ملاقات میں موجود تھے۔