کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضےکا 78واں سیاہ دن ہے مشعال ملک

29

اسلام آباد،27اکتوبر(اے پی پی): چیئر پرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر ، کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کا 78واں سیاہ دن ہے، وہ دن جب بھارت نے کشمیریوں کی مرضی کے بغیر ٹینکوں کے ذریعے ریاست پر قبضہ کیا،کشمیر آج بھی دنیا کا سب سے زیادہ ملٹری قبضہ زدہ خطہ ہے جہاں 9 لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے۔

یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ کشمیری ماؤں کے گھروں سے بیٹے چھینے گئے، 78 برس بعد بھی آنچل آنسوؤں سے خالی نہیں، بھارت کشمیر میں قیادت کو خاموشی سے ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ10 نومبر یاسین ملک کا ٹرائل نہیں، عالمی انصاف کا امتحان ہے، یاسین ملک امن کے سفیر ہیں، انہیں خاموش کرنا خطے کو دھماکہ خیز صورتحال کی طرف دھکیلنا ہے۔