صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق کا کشمیر کے یوم سیاہ پر پیغام

19

اسلام آباد، 27 اکتوبر (اے پی پی):  مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر، سردار عتیق احمد خان  نے 27 اکتوبر، کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے ریاست جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرنے کے لیے بہت مواقع ہیں لیکن 27 اکتوبر جموں کشمیر کی تاریخ کا بہت افسوس ناک اور سیاہ ترین باب ہے۔

انھوں نے کہا کہ 14 اگست 1947 کو کشمیر پاکستان کا حصہ بنا اور پاکستانی پرچم تمام سرکاری عمارتوں پر لہرا دیا گیا۔ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیر پر فوجی قبضہ کیا جو آج تک جاری ہے۔ بھارت کے اس قبضے کےدوران کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں  کی جا رہی ہیں۔ بھارت نے اس دن تقسیم ہند کے اصولوں کو پامال کیا۔