پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام آئی ٹی ایف پاکستان علی ایمبرائیڈری ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جاری

11

اسلام آباد ،28 اکتوبر ( اے پی پی): پاکستان ٹینس فیڈریشن  کے زیر اہتمام آئی ٹی ایف پاکستان علی ایمبرائیڈری ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ پی ٹی ایف  ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔

 دوسرے دن کے اختتام پر 5 پاکستانی لڑکے اور 1 خاتون چیمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب،لڑکوں میں عامر مزاری، احتشام ہمایوں، ابوبکر طلحہ، میکائل علی بیگ، محمد حسن اسمائی جبکہ لڑکیوں میں  آمنہ علی قیوم نے اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی۔

ٹورنامنٹ میں چین، جاپان، قازقستان، کوریا، لتھوانیا، روس، تھائی لینڈ، ترکی، برطانیہ اور میزبان ملک پاکستان سمیت دنیا بھر سے جونیئر ٹینس کھلاڑی شریک ہیں۔