وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی سے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محمد رضا حیات کی ملاقات

17

اسلام آباد، 29 اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی سے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محمد رضا حیات نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دفاعی شعبے میں سائنسی و تکنیکی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خالد حسین مگسی نے کہا کہ  وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی ملکی دفاعی پیداوار میں اضافہ اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ہم سائنسی و تکنیکی شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کریں اور جدید تحقیق کو فروغ دیں۔

دونوں وزراء نے دفاعی اور سائنسی شعبوں میں اختراعات، تحقیق اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور مشترکہ منصوبوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔