اسلام آباد، 4 نومبر (اے پی پی): وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) کے صدر اور رجسٹرار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔
وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے MDCAT کے شفاف اور کامیاب انعقاد پر PM&DC کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور اسے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس کامیابی سے میڈیکل طلبا کا ادارے پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نظام میں شفافیت اور میرٹ کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے تاکہ میڈیکل ایجوکیشن کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جا سکے۔











