اسلام آباد، 03 نومبر (اے پی پی): وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان کی سفارتی بحالی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی معاملات میں ایک بااعتماد اور پراعتماد آواز کے طور پر دوبارہ ابھرا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز اسلام آباد پاکستان کے زیر اہتمام سفارتی کامیابیاں، تجدید شدہ عالمی مشغولیت کے ذریعے خارجہ تعلقات کی بحالی کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں انہوں نے اقتصادی سفارت کاری پر حکومت کی توجہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، چین، متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے ساتھ مضبوط تعلقات نے توانائی، معدنیات، بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے۔
انہوں نے پاکستان کی سفارتی کور کو ایک مستحکم، قابل بھروسہ اور مستقبل کے حوالے سے ملک کے امیج کو بحال کرنے پر سراہا۔











