وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا اسلام آباد دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے پمز اسپتال کا دورہ

19

اسلام آباد ، 11 نومبر ( اے پی پی):  وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے  اسلام آباد دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے پمز اسپتال کا  دورہ کیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت مصطفی کمال  نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی  اورزخمیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری اور ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجے  میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔