پاکستانی وفد کی جدہ میں جاری پانچویں سالانہ حج کانفرنس اور ایکسپو 2026میں شرکت

9

جدہ،12 نومبر (اے پی پی ):  وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن کی سربراہی میں پاکستانی وفد کی جدہ میں جاری پانچویں سالانہ حج  کانفرنس اور ایکسپو 2026میں شرکت کے موقع پر سیکرٹری مذہبی امور  کی  سعودی وزیر حج عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں سعودی وزیر حج عمرہ سے حج کی تیاریوں سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حج 2026 کے موقع پر حجاج کرام کو مزید بہتر سہولیات  کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاکستانی وفد نے حج ایکسپو 2026 میں سعودی جرمن ہسپتال سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کی ذمہ دار  کمپنیوں کے سٹالز کا دورہ کیا۔

سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ عازمینِ حج  کو آسانیاں فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔