خیبرپختونخوا کی ثقافت، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز

12

اسلام آباد، 12 نومبر (اے پی پی ):لوک ورثہ میں جاری لوک میلہ میں خیبرپختونخوا کی ثقافت پر مبنی پویلین ملکی و غیر ملکی سیاحوں اور فیمیلز کی توجہ کا مرکز ہے۔

سارا دن علاقائی رقص کرتے لوک فنکار اور اپنی سریلی موسیقی سے لوگوں کو متوجہ کرتے گلوکار اپنا فن پیش کرنے میں مصروف رہتے ہیں،جبکہ شرکاء کی جانب سے خیبرپختونخوا کے پویلین میں ہینڈی کرافٹس، بہترین ثقافت اور کھانوں کی پذیرائی کی جا رہی ہے۔یہاں مناسب ریٹ پر مل رہے ہیں چپلی کباب، رومالی روٹی، پٹہ تکہ، موٹا چاول، کابلی پلاؤ، امرسے اور ثوبت جو آپ کو ہر روز میلہ آنے پر مجبور کر دیں گے۔