اسلام آباد،14نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ثقافت و قومی ورثہ اورنگزیب کھچی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب اور رکن قومی اسمبلی ظہور قریشی نے جمعے کے روز ملاقات کی۔ ملاقات میں ارکان اسمبلی کے متعلقہ انتخابی حلقوں کے امور اور ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پبلک افئیرز رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت عبد الرحمان کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔











