اسلام آباد، 14 نومبر ( اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواکے صدر انجینئر امیر مقام نے سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے پارلیمانی قائد سینئر رہنما اور اور ممتاز دانشور مرحوم عرفان صدیقی کے گھر جاکر ان کے بیٹوں اور اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انجینئرامیر مقام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی ایک باوقار شخصیت تھے جنہوں نے ہمیشہ قلم اور سوچ کے ذریعے مثبت اقدار کو فروغ دیا۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔











