اسلام آباد ، 15 نومبر ( اے پی پی): پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے سری لنکا اور زمباوے ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔عشائیہ کی پر تکلف تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔عشائیہ میں مہمان ٹیموں کے ساتھ قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔عشائیہ میں مختلف اقسام کے کھانوں سے کھلاڑی لطف اندوز ہوئے، اس موقع پر سری لنکا اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے پاکستانی کھانوں کی خوب تعریف کی۔











