کوئٹہ،17 نومبر(اے پی پی): جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا لیا۔ پیر کے روز گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے جسٹس محمد کامران خان ملاخیل سے حلف لیا۔
تقریب میں بلوچستان ہائی کورٹ اور سیشن کورٹ کے معزز جج صاحبان، سابق گورنرز امیر الملک مینگل، امان اللہ یاسین زئی، پارلیمنٹیرینز اور سیاسی شخصیات سمیت وکلاءبرادری کی بڑی تعداد موجود تھی۔











