اقوام متحدہ میں غزہ امن منصوبے پر قرارداد منظور، پاکستان کا صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کا خیرمقدم

10

اقوامِ متحدہ، 18 نومبر ( اے پی پی): اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر عاصم افتخار احمد غزہ امن منصوبے پر قرارداد کی منظوری پر کہا کہ ہم قرارداد پیش کرنے پر امریکہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو غزہ کے تنازع کو ختم کرنے کے لیے صدر ٹرمپ کے جامع منصوبے کا خیرمقدم اور توثیق ہے۔

انہوں نے کہا کہ  قرارداد کا مقصد فوری طور پر خونریزی کو روکنا، خواتین اور بچوں سمیت معصوم فلسطینیوں کی جانیں بچانا، جنگ بندی کو برقرار رکھنا، بڑے پیمانے پر انسانی امداد کو یقینی بنانا، اور غزہ سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلاء کو یقینی بنانا۔  انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ عرب اسرائیل تنازعہ کا مرکز ہے۔  اس مسئلے پر پاکستان کا مؤقف ہمیشہ فلسطین اور عرب ممالک کے ساتھ مطابقت اور حمایت میں رہا ہے، جو اس تنازعہ کے بنیادی اسٹیک ہولڈر ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ستمبر میں غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کے قابل ستائش اقدام کی حمایت میں اکٹھے ہوئے تھے۔  ہم نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے کیونکہ اس نے نہ صرف زمینی جنگ بندی حاصل کی بلکہ اس نے انسانی امداد، تعمیر نو، محفوظ اور مستحکم ماحول کی فراہمی اور فلسطینیوں کی خود ارادیت اور ریاست کے لیے ایک قابل اعتبار راستے کی امید کی ضرورت کو پورا کیا۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی خود ارادیت اور ریاست کے لیے ایک واضح سیاسی راستہ، حکمرانی اور تعمیر نو میں فلسطینی اتھارٹی کا مرکزی کردار، اور اقوام متحدہ کی بڑھی ہوئی شمولیت، اس کے علاوہ بورڈ آف پیس (BoP) اور بین الاقوامی سٹیبلائزیشن (Stabilization) کے بارے میں وضاحتیں شامل کرنا ضروری ہے۔