اسلام آباد،18نومبر(اے پی پی)وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی زیرِ نگرانی نظام صلوۃ کے موضوع پر منعقدہ اجلاس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے ممتاز علمائے کرام، مشائخ، خطباء، وفاقی وزراء اور سیکریٹریز، تاجر نمائندوں اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر براۓ مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کی۔
اجلاس میں مختلف نکات پر اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا جن میں نمازِ باجماعت کے فروغ کو قومی اور دینی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے تمام مکاتبِ فکر کے علماء نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی،اسلام آباد اور راولپنڈی میں یکساں اوقاتِ اذان و نماز کے نفاذ کے لیے باہمی مشاورت سے ایک مشترکہ شیڈول مرتب کرنے پر اتفاق کیا گیا،خطباتِ جمعہ کے لیے ایسے موضوعات کی فہرست تیار کی جائے گی جو اتحادِ امت، اصلاحِ معاشرہ، نوجوان نسل کی رہنمائی اور اخوت و برداشت کے فروغ پر مبنی ہو اور دیگر نکات شامل ہیں۔











