وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

10

اسلام آباد،  21 نومبر ( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبہء خیبر پختونخوا سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی اورملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام اور وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال بھی موجود تھے۔