اسلام آباد،21نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے سلطنت عمان کےقومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں، پاکستان اور سلطنت عمان کے تاریخی و دیرینہ روابط مزید مضبوط ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہزاروں پاکستانی سلطنت عمان میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پاکستان اور عمان علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔ وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ دونوں ممالک دوطرفہ روابط کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ پاکستان عمان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان اور عمان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں اور دونوں ممالک ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے۔ تقریب کے دوران کیک بھی کاٹا گیا۔











