اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ کا سموگ آگاہی مہم کے زیر اہتمام سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد

15

شجاع آباد 26 نومبر )اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ نے سموگ آگاہی مہم کے تحت ستھرا پنجاب کے زیر اہتمام ایک سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ سموگ کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر شخص کم از کم ایک پودا ضرور لگائے تاکہ ماحول کو صاف اور صحت بخش بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ دھوئیں کے اخراج میں کمی، فصلوں کی باقیات کو نہ جلانے، اور ماحول دوست سرگرمیوں کو اپنانے میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔