کراچی، 26 نومبر 2025 (اے پی پی): اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے امریکا کے قونصل جنرل چارلس گڈمین نےبدھ کو بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک امریکا تعلقات میں مزید فروغ کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے سماجی و معاشی ترقی، صحت عامہ اور فلاح و بہبود کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر قرۃ العین مری بھی موجود تھیں۔











