کراچی، 26 نومبر (اے پی پی): اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے جرمنی کے قونصل جنرل تھامس شولٹز نے اپنی اہلیہ کاٹیا ہویزل کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور قونصل جنرل تھامس شولٹز کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے مختلف مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے صحت، تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے فروغ کے سلسلے میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
ملاقات کے موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ، سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر قرۃ العین مری بھی موجود تھیں۔











