وفاقی وزیر احسن اقبال کا گلگت بلتستان کی بیوروکریسی سے خطاب اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

14

گلگت، 26 نومبر(اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے گلگت بلتستان کی بیوروکریسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں اور معاشی استحکام کا سہرا وزیراعظم شہباز شریف کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانکی  معیشت کی ترقی کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، جس کے لیے برآمدات، ٹیکنالوجی، گرین انفراسٹرکچر، توانائی، صحت اور سماجی ترقی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دینا ناگزیر ہے۔

اس سے قبل ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے وفاقی وزیر کو جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی، جن میں نلتر اور ہینزل پاور پراجیکٹس، سولر انرجی منصوبہ، سڑکوں کے پراجیکٹس، اسپتال کی اپ گریڈیشن اور میڈیکل کالج کی بہتری شامل ہیں۔

وفاقی وزیر نے تمام منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت ہر ممکن رکاوٹ دور کرے گی تاکہ گلگت بلتستان میں ترقی کے نئے راستے ہموار ہوں۔