‎ وزیرِ تجارت  ڈی–8 وزرائے تجارت اجلاس میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچ گئے

15

‎قاہرہ،  30 نومبر ( اے پی پی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ڈی–8 وزرائے تجارت کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچ گئے، جہاں قاہرہ ایئرپورٹ پر پاکستان کے سفیر عامر شوکت اور مصری حکام نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔جام کمال خان اجلاس کے افتتاحی اور عمومی اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس دوران وہ ڈی–8 کے رکن ممالک کے وزرائے تجارت سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے ۔وزارتی اجلاس کے موقع پر متعدد سرکاری سرگرمیاں اور قاہرہ کے اہم ثقافتی مقامات کے دورے بھی شیڈول ہیں۔وزیر تجارت سرکاری مصروفیات مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔