اسلام آباد، 02 دسمبر ( اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی میں تیزی سے اضافہ تشویشناک ہے، آگاہی کے فقدان سے آبادی کا چیلنج مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے وسائل پر دباؤ بھی بڑھتا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ کا ”پاکستان پاپولیشن سمٹ“ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں چیلنجز سامنے آرہے ہیں، اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے آگاہی پھیلانا ضروری ہے،چاہیے وہ سیاست دان ہوں، مذہبی سکالرز ہوں یا عوام آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہر سال ہماری آبادی میں نیوزی لینڈ کی آبادی کے برابر اضافہ ہو رہا ہے اور زندگی کا بنیادی حق آبادی کے مسئلے سے منسلک ہے جبکہ بڑھتی آبادی کی وجہ سے ماں و بچو کی صحت شدید متاثر ہورہی ہے۔











