چارسدہ، 02 دسمبر (اے پی پی ):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیڈرل کانسٹیبلری کے قیام کے بعد پہلے بیج کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی۔
محسن نقوی نے پریڈ کا معائنہ کیا، فیڈرل کانسٹیبلری کے چاک و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی پیش کی۔ انہوں نے فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کی عملی تربیت کے مظاہرے دیکھے اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
وزیر داخلہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔











