پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قابل اعتماد توانائی ناگزیر، صاف توانائی وقت کی ضرورت ہے، صدر کوئیکا کی اے پی پی سے گفتگو

8

 

اسلام آباد، 05 دسمبر ( اے پی پی): کوئیکا  کے صدر چانگ وون سام نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے پائیدار اور قابلِ اعتماد توانائی ناگزیر ہے، اور موجودہ حالات میں صاف اور جدید توانائی کے نظام کی جانب پیش رفت وقت کی ضرورت ہے۔

اے پی پی سے جمعہ کو خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر ایک پائیدار اور مضبوط توانائی مستقبل کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ  پاکستان کے دورے کا ارادہ عرصہ طویل سے تھا لیکن اب پاکستان آنا ممکن ہوا ہے۔پاکستانی پکوان سے بہت زیادہ متاثر ہوں۔کوریا پاکستان کے ساتھ مشترکہ تعاون کے تمام شعبوں بشول ترقیاتی تعاون میں وسعت کا خواہاں ہے۔

اسلام آباد میں کوئیکا کے صدر چانگ وون سام پہلی بار پاکستان پہنچے اور پاکستان۔کوریا پی وی ماڈیول ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کیا۔