انڈونیشیا کے صدر کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر  پرتپاک استقبال

13

‎اسلام آباد،09دسمبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتوکا وزیراعظم ہاؤس آمد پر  پرتپاک استقبال کیا گیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا، دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔

‎منگل  کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر  انڈونیشیا کے صدر کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔

‎مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔‎انڈونیشیا کے    صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

‎اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ انڈونیشیا کے صدر نے اپنے وفد کے ارکان کا وزیراعظم محمد شہباز شریف سے تعارف کرایا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کابینہ کے ارکان کو  انڈونیشیا کے  صدر سے متعارف کرایا۔ انڈونیشیاکے صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔