سینیٹ کمیٹی برائے ریلویز کا اجلاس، ٹرانسفر آف ریلویز (ترمیمی) بل منظور

13

اسلام آباد، 12 دسمبر (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کا اجلاس چیئرمین سینیٹر جام سیف اللہ خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ٹرانسفر آف ریلویز (ترمیمی) بل 2025 اور سوال نمبر 58 کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے ریلویز محمد حنیف عباسی نے کمیٹی کو بل کے مقاصد اور سرمایہ کاری کے امکانات سے آگاہ کیا۔

کمیٹی نے مجوزہ ترامیم کا مسودہ متفقہ طور پر منظور کیا اور وزیر کی ریلوے بورڈ میں شمولیت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ کمیٹی نے سرمایہ کاری بڑھانے، سرکاری و نجی اشتراک فروغ دینے اور ریلوے اسٹیشنز پر سہولیات اور حفاظتی آگاہی بڑھانے کی تجاویز بھی دی۔

سوال نمبر 58 پر غور کرتے ہوئے کمیٹی نے وزارت ریلویز کو ہدایت کی کہ اگلے اجلاس میں آؤٹ سورسنگ، بھرتیوں، ملازمین پر اثرات اور ریلوے آمدنی کی تفصیلات پر جامع بریفنگ پیش کی جائے۔