اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خاتمے کیخلاف تسلسل کیساتھ کارروائیاں جاری

21

اسلام آباد ، 12 دسمبر ( اے پی پی): چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خاتمے کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ ڈپلومیٹک انکلیو سے ملحقہ علاقے میں انسداد تجاوزات آپریشن کامیابی سے آپریشن کے دوران ابتک اربوں مالیت کی 712 کنال سے زائد قیمتی سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی۔ ایک ماہ سے ذائد عرصہ سے جاری انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران جامع حکمت عملی کے تحت غیر قانونی قابضین سے اراضی کو واگزار کروایا جا رہا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ ڈاکٹر انعم فاطمہ اس گرینڈ آپریشن کی مسلسل نگرانی خود کررہی ہیں

جبکہ آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن سے اے ڈی سی جی صاحبزادہ یوسف اور  اسلام آباد پولیس سے ایس پی سلیمان بھی آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انسداد تجاوزات آپریشن سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کیے گیے ہیں۔

غیر قانونی قابضین کو سرکاری  اراضی کو ازخود خالی کرنے کے لیے باقاعدہ نوٹسز بھی دیے گئے۔ آ پریشن سے پہلے تمام رہائشیوں کے لیگل کلیمز کا جائزہ لینے کے لئے سائٹ آفس بھی بنایا گیا

آپریشن سے قبل ازخود غیر قانونی تعمیرات خالی کرنے کیلئے اعلانات بھی کروائے گئے

دوران آپریشن متعدد غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کو پُرامن انداز میں بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا

غیر قانونی اراضی کی اسٹامپ پیپرز پر دھوکہ دہی کے زریعے خرید وفروخت میں شامل افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی جاری  ہے۔ اس ضمن میں مقامی افراد سے تعاون کی اپیل بھی کی گئی کہ وہ سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون کریں۔

چئیرمن سی ڈی اے کا کہنا ہے  کہ غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے مکمل تدارک کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں،

واگزار کروائی کرائی گئی اراضی کو دوبارہ قبضے سے محفوظ بنانے کیلئے طویل المدت اقدامات کئے جائیں،

شہر کی خوبصورتی اور منظم منصوبہ بندی کیلئے غیر قانونی قبضوں اور تعمیرات کے خلاف کارروائیاں انتہائی ضروری ہیں،

غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خاتمے اور قبضہ مافیا کے خلاف زیرہ ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، ان اقدامات کا مقصد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو دنیا کا بہترین، خوبصورت ترین اور منظم شہر بنانا ہے۔واضح رہے گزشتہ کئی ماہ سے  غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف جاری آپریشنز میں ابتک اسلام آباد بھر میں اربوں روپے کی قیمتی سرکاری اراضی  واگزار کروائی جاچکی ہے