خانیوال،15 دسمبر(اے پی پی ): خانیوال میں علم و ادب کے فروغ کے لیے دو روزہ کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف موضوعات پر ہزاروں کتب نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔ میلے کا مقصد نوجوان نسل میں کتاب دوستی کے رجحان کو فروغ دینا اور مطالعے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔











