اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے گلگت بلتستان سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر بخاری کی قیادت میں منگل کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفد نے صدر مملکت کو گلگت بلتستان سے متعلق سیاسی اور ترقیاتی امور پر بریفنگ دی۔
صدر آصف علی زرداری نے علاقائی مسائل کے حل اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے مکالمے، اتفاقِ رائے اور جامع طرزِ حکمرانی کی اہمیت پر زور دیا۔
فاروق، شاہ











