اسلام آباد،17 دسمبر ( اےپی پی): وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ڈیفنس سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے ملاقات کی۔ سیکرٹری پاور ڈویژن ڈاکٹر فخر عالم عرفان اور ڈی جی این ایل سی میجر جنرل فرخ شہزاد راؤ بھی ملاقات میں شریک تھے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے نے اپنے دورِ وزارت میں پاکستان ریلوے میں کیے گئے انقلابی اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کیا اور ریلوے کے انتظامی، مالی اور آپریشنل اصلاحاتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران ریلوے کے انفراسٹرکچر، فریٹ سروس اور مسافر سہولیات میں بہتری پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔
ڈیفنس سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے وزیر ریلوے کے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا گیا۔اعلیٰ حکام نے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے وژن اور قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور ادارہ جاتی تعاون اور مستقبل میں باہمی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔











