صدر پاکستان کا عراق کا چار روزہ سرکاری دورہ، بغداد پہنچ گئے

15

 

‎بغداد، 20 دسمبر ( اے پی پی): صدرِ مملکت آصف علی زرداری عراق کے چار روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے ہیں

‎بغداد پہنچنے پر عراقی حکام کی جانب سے صدر پاکستان کا پرتپاک استقبال  کیا گیا

‎ عراق کے وزیر ثقافت و سیاحت پروفیسر ڈاکٹر احمد فکاک احمد البدرانی،عراق میں پاکستان کے سفیر محمد ذیشان احمد اور دیگر سینئر  حکام نے  صدر مملکت کا استقبال کیا

‎دورے کے دوران اعلیٰ عراقی قیادت سے ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت متوقع ہے

‎صدر ِ مملکت  کا  یہ دورہ پاکستان اور عراق کے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا